پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سے 2 روز سے آٹے کی سپلائی  بند ہونے پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔

آ آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق دو روز سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی دوبارہ بند ہے، اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو 20 کلو بوری 25 سو اور 80 کلو بوری 10 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈیلرز کے مطابق انہوں نے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کے لیے پنجاب سمیت اسلام آباد میں بھی حکومتی نمائندوں سے رابطہ کیا گیا ہے،لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی سپلائی بند ہونے آٹے کی

پڑھیں:

حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ونگ نے قومی شاہراہ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گوشت ضبط کرلیا، جو نجی سلاٹر ہاؤس سے کراچی فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر اسد جہانگیر کے مطابق گوشت پر سرکاری سلاٹر ہاؤس کی مہریں لگائی گئی تھیں لیکن میٹ فیٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔ حفظان صحت ایس او پیز کے برخلاف مختلف جانوروں کا گوشت مکس کر کے رکھا گیا تھا، اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے بتایا کہ گوشت کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے اور تمام ضبط شدہ گوشت کو تلف کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حفظان صحت قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں پانی کا بحران حل کرلیا
  • پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد
  • پنجاب حکومت پختونخوا کی نقل کرتی ہے، صوبائی مشیر کے پی کے کا مریم نواز کے بیانات پر ردعمل
  • پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے پر پابندی غیر آئینی اقدام ہے ،میاں افتخارحسین
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن: لاکھوں ملازمین فارغ، بحران شدید ہوگیا
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • پنجاب سے سپلائی بند ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا