سکھر،سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سکھر پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال، ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت 41 مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، پنشن کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس سمیت دیگر مطالبات پیش، سکھر میں سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ڈسکا، آپکا، گھسٹا اور دیگر 41 محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔احتجاجی دھرنے کی قیادت مرکزی قیادت سمیت صدر شہزاد احمد عباسی، پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر فرید الدین بلوچ،جنرل سیکرٹری ایاز احمد کھوسو، اسد اللہ چاچڑ جنرل سیکرٹری تعلقہ محمد علی شیخ، خادم حسین کھوسو،عبدالرحمن جمالی، محمد اعظم مگنیجو،علی مردان شیخ، محمد اسماعیل، عبد القدیر میمن، عبد الحمید مہر، سائرہ حبیب، دریا بانو اور ساجدہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ رہنماؤں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں کٹوتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرح ڈی آر اے الاؤنس فراہم کرے اور ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس بھی دی جائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں آخری مرحلے میں کراچی میں وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور یہ احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ مزید دو روز تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور بھوک
پڑھیں:
فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کر دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نےگندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کردی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بیان میں کہا ہےکہ درآمدی گندم 3800 روپے من اور مقامی گندم 3000من ہے۔ درآمدی گندم سے20 کلو آٹےکا تھیلا 1800 روپےکا فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائےگا۔
مزید :