سکھر: چھوہارا منڈی میں کام کرنے والی خواتین سے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر کی آغا قادر داد مارکیٹ، جو ملک کی سب سے بڑی چھوہارا تجارتی منڈیوں میں شمار کی جاتی ہے، کے گوداموں میں خواتین مزدوروں کے ساتھ بدترین مالی استحصال اور ہراسانی کے انکشافات سامنے آئے ھیں، اطلاعات کے مطابق سندھ کے پسماندہ اضلاع کندھکوٹ، کشمور، شکارپور اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی دس ہزار سے زائد خواتین مزدور چھوہارا گوداموں میں محنت مزدوری کرتی ہیں۔ یہ خواتین سالانہ اربوں روپے منافع کمانے والی اس انڈسٹری کا بنیادی ستون ہیں، لیکن دن بھر کی سخت مشقت کے باوجود محض تین سو روپے یومیہ اجرت پر مجبور ہیں۔تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ہر گودام میں 200 سے 500 خواتین مزدور کام کرتی ہیں مگر انہیں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ سیکڑوں مزدور خواتین کے لیے محض 3 سے 4 بیت الخلاء موجود ہیں، جس سے نہ صرف ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں بلکہ تذلیل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔سب سے تشویشناک پہلو خواتین کو درپیش جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ ہے۔ رپورٹس کے مطابق گودام مالکان پر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کے بھی الزامات پائے جاتے ہیں، مبینہ طور پر یہ ایکسپورٹرز اجرتوں میں دھوکہ دہی، افرادی قوت کم ظاہر کرنے، ٹیکس چوری اور ہنڈی و حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نمیرہ سلیم خلاء میں سفر مکمل کرنے والی پہلی خاتون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نمیرا سلیم نے بین الاقوامی سطح سے کمرشل اسپیس شپ ورجن گلیکٹک کے خلائی جہاز ’یونٹی‘ ذریعے خلا کا سفر کیا۔ان کے ہمراہ پرواز میں دیگر ممالک کے خلا باز بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونٹی خلائی جہاز ایم ایس ایو ( حوا ) سے الگ ہونے کے بعد راکٹ موٹر کے ذریعے خلا میں گیا اور خلانوردوں نے آواز سے تین گنا تیز رفتار کے ساتھ سفر کیا اور زمین سے 87.4 کلومیٹر کے فاصلے کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر چند منٹ تک بے وزنی اور زمین کو خلا کی تاریکی سے دیکھنے کا مشاہدہ کیا۔واضح رہے کہ نمیرا سلیم نےخلائی پرواز کا ٹکٹ 2006میں دو لاکھ ڈالرمیں خریدا تھا۔ نمیرا اس امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کیلئے ٹکٹ خریدنے والے 100 اولین افراد میں شامل ہیں۔ورجن گیلکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے۔