گورنر کا عہدہ عوام کی امانت، اِن کا خیال رکھوں گا، سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
حضرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، گورنر کا عہدہ غریب عوام کی دعاؤں کے صلے میں ملا۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے، اِن کا خیال رکھوں گا۔ پنجاب کے شہر اٹک کی تحصیل حضرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، گورنر کا عہدہ غریب عوام کی دعاؤں کے صلے میں ملا۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، میرے ہوتے ہوئے کسی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ضلع اٹک کے لوگ ماتھے کا جھومر ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہاں کے صحافی میرے بھائی اور قابلِ احترام ہیں، تحصیل حضرو میں جلد پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا، حضرو کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے گی، اگر حکومت نے اقدام نہ کیا تو الیکٹرک بسیں خود شروع کروں گا۔ سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا ایک ہفتے میں حل نکالا جائے گا، گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے، اِن کا خیال رکھوں گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر کا عہدہ غریب عوام کی گورنر پنجاب کہنا تھا کہ
پڑھیں:
اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، وزیراعلیٰ پختونخوا
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔ پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے اور کے پی کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، قانون میں کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، عوام مطمئن رہیں، سیاسی جدوجہد سے بانی کے ویژن کے مطابق کام کریں گے۔