ملتان، جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ میں ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
دوسری جانب خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جامعہ زکریا فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر احسان قادر کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت زنا بالجبر (ریپ) کی ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ میں ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا، بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں ہراسگی کیس پر فوری کارروائی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل نے اپنے ہی شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کے خلاف ریپ، جسمانی تشدد، ہراسانی اور سنگین دھمکیوں کی شکایت جمع کروائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر احسان قادر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن 30 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا۔ مزید انکوائری جاری ہے۔ دوسری جانب خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جامعہ زکریا فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر احسان قادر کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت زنا بالجبر (ریپ) کی ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس سے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’گڈ ٹچ ، بیڈ ٹچ مہم‘ بچے محفوظ تو پنجاب محفوظ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتا ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بچے ریڈ لائن جنسی استحصال مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز