قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال، پارٹی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام صدر اور گورنر نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد جاری امدادی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی نے لوگوں کو ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے قائم مقام صدر کو گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے بے گھر افراد کو ریلیف فراہم کرنے اور ضروری خدمات کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گہری دلچسپی اور حمایت پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کیا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گلگت بلتستان
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات کی ،جس میں نائب وزیراعظم اور ہنگری کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع و ثقافت میں تعاون کے فروغ کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے ہنگری کے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان میں گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم