Nawaiwaqt:
2025-11-17@07:59:23 GMT

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 میں توسیع کی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ہفتہ 22 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے نفاذ میں مکمل پابندی میں توسیع

پڑھیں:

پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان تعصب اور نفرت کیخلاف کھڑے ہوں، محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
  • پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
  • وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں 27 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کردی
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی
  • ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • الیکشن کیلئے تیاری مکمل ہے، بڑا سرپرائز دینگے، سید علی رضوی
  • صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر قبضہ گیروں کیلئے کھول دیا
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
  • تنخواہیں اور پنشنز کونسی تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی