رحیم یار خان: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ لڑکا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی لڑکے سے تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پسند کی شادی
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔