نکول کڈمین اور کیتھ اربن شادی کے بیس سال بعد علیحدہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے نکول کڈمین اور کیتھ اربن کے درمیان تقریباً بیس سال پر محیط شادی کے بعد علیحدگی کی خبروں نے فنی حلقوں کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری گلوکار کی یہ شادی 2006 میں شروع ہوئی تھی جو اب اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہا تھا، جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نکول کڈمین اس علیحدگی کے خواہش مند نہیں تھیں۔ دونوں کے درمیان دو دہائیوں پر محیط رشتے میں خوشیوں اور مشکلات کے کئی لمحات شامل تھے، جو اب اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔
نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی کے ابتدائی دور میں ہی ایک اہم موڑ اس وقت آیا تھا جب شادی کے محض چند ماہ بعد ہی اربن کو نشے اور شراب نوشی کی لت کے باعث بحالی مرکز میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس مشکل وقت میں کڈمین اور قریبی دوستوں کی مداخلت نے اربن کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ جوڑا ہالی ووڈ کی تقریبات اور پریمیئرز میں اکثر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آتا تھا، جو ان کے باہمی تعلق کی مضبوطی کی عکاسی کرتا تھا۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔
یاد رہے کہ نکول کڈمین کی اس سے قبل مشہور اداکار ٹام کروز سے شادی ہوئی تھی، جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی۔ اس کے بعد انہوں نے 2006 میں کیتھ اربن سے شادی کی تھی، جو اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
ہالی ووڈ میں طویل المدتی شادیوں کے حوالے سے یہ علیحدگی ایک اور نمایاں مثال بن گئی ہے، جس نے فنی برادری اور مداحوں کو حیرت و افسوس میں مبتلا کردیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیتھ اربن کڈمین اور شادی کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
کے پی ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے مطابق صوبے کے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر ایونٹس کے مطابق فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
کیپرا کا کہنا ہے کہ کیٹیگری اے کے شادی ہالز، جن کی گنجائش 500 سے زیادہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے، ان کے فکس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اب کیٹیگری اے میں شادی ہال بکنگ پر کلائنٹس سے فی ایونٹ 50 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، جب کہ اس سے قبل انہی ہالز میں ایک ایونٹ پر 25 ہزار روپے ٹیکس لیا جا رہا تھا۔
اسی طرح کیٹیگری بی کے شادی ہالز، جن میں 300 سے 500 افراد کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے ٹیکس میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں ایک ایونٹ پر 20 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ ہوگا۔ کیٹیگری سی کے شادی ہالز کے لیے فکس ٹیکس کی رقم برقرار رکھی گئی ہے اور ان ہالز میں ایک ایونٹ پر 10 ہزار روپے کا ٹیکس ہی وصول کیا جائے گا۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ترجمان کیپرا کے مطابق اضافی ٹیکسز صوبائی بجٹ میں کیے گئے فیصلوں کے تحت یکم جولائی سے قانون کے مطابق نافذ کیے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جو شہری فکس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شادی ہالز پر ٹیکسز بڑھانے کا فیصلہ حالیہ صوبائی بجٹ میں مالیاتی ضروریات اور ریونیو میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا تھا۔