امریکی عدالت نے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے فیصلہ کوغیر قانونی قرار دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لاس اینجلس میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈ ( فوج) بھیجنے کے فیصلہ کوغیر قانونی قرار دے دیا ،ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کے اس فیصلے کو صدارتی اختیارات میں غیر معمولی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس بریئر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ ریزرو فورس کا کنٹرول کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کو واپس کریں، محکمہ انصاف نے اس حکم کو صدر کے کمانڈر اِن چیف ہونے کے اختیار پر حملہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی اپیل دائر کی، تاہم جج چارلس بریئر نے اپنے حکم پر عمل درآمدآج ( جمعہ) تک روک دیا، تاکہ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے کا موقع مل سکے۔
چند منٹ بعد ایک اعلیٰ عدالت نے بھی چارلس بریئر کے حکم پر کئی دنوں کے لیے عمل درآمد روک دیا تاکہ اپیل پر غور کیا جا سکے، اس سلسلے میں سماعت 17 جون کو مقرر کی گئی ہے۔(جاری ہے)
تاہم جج چارلس بریئر نے اپنے 36 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ یہ جھڑپیں اس بغاوت سے کہیں کم تھیں، جسے صدر نے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا جواز بنایا۔انہوں نے کہاکہ صدر کے اقدامات غیر قانونی تھے لہٰذا وہ گارڈز کا کنٹرول گیون نیوزم کو واپس کرے۔
محکمہ انصاف نے اپنی اپیل میں کہاکہ یہ حکم صدر کے آئینی اختیار میں غیر معمولی مداخلت ہے، جو انہیں کمانڈر اِن چیف کی حیثیت سے حاصل ہے۔دوسری جانب گورنر نیوزم نے چارلس بریئر کے فیصلے کو فوری طور پر خوش آئند قرار دیا، یہ کیلیفورنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جو اس وقت وائٹ ہاؤس کے ساتھ کئی محاذوں پر برسرپیکار ہے۔ ڈیموکریٹ گورنر گیون نیوزم نے کہا کہ ٹرمپ بادشاہ نہیں ہیں، نہ ہی شہنشاہ، اور انہیں ایسا برتاؤ کرنا بند کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن چھاپوں کے خلاف کئی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں، جن میں وقفے وقفے سے شدید مگر محدود پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چارلس بریئر لاس اینجلس
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔