جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، کیس کی سماعت کے لیے مقرر بنچ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔
یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔
دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو کے معذرت کرنے کے بعد بنچ تحلیل ہو گیا اور کیس کی مزید کارروائی بغیر سماعت کے ملتوی کر دی گئی۔ نئی بینچ کی تشکیل کے بعد آئندہ تاریخ سماعت مقرر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس جہانگیری سپریم کورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس جہانگیری سپریم کورٹ جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کیس کی
پڑھیں:
لوگوں کا حکومت سے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، جسٹس کیانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-16
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا حکومت سے اپنے
واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے 4 سال ہوگئے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے 4 سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے؟۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی بی سی نے مؤقف اپنایا کہ آج یا کل تک تنخواہ ادا کردی جائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ باقی واجبات کب تک اداکردیں گے؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ان سے حلف نامہ لے لیں اگر اپیل منظور ہوگئی تو تمام پیسے واپس کردیں گے، عدالت نے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔