امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے.
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائش کی بنیاد پر شہریت) ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کےحق میں فیصلہ دیا ہے،جسے صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی فتح قرار دیا ہے، اس فیصلے کے بعد بعض امریکی ریاستوں میں یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جبکہ دیگر ریاستوں میں اسے مقامی سطح پر قانونی ضوابط کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکی شہریت کے نظام میں اصلاحات کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ برتھ رائٹ سٹیزن شپ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کے تحت ہر اس شخص کو شہریت فراہم کرتی ہے جو امریکا کی سرزمین پر پیدا ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ اس کے والدین کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ صدر ٹرمپ اس شق کو غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ افزائی قرار دیتے رہے ہیں اور صدارتی دور میں اسے ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا، جس پر کئی حلقوں نے قانونی اور اخلاقی اعتراضات اٹھائے تھے۔
عدالتی فیصلے کے بعد امریکا میں امیگریشن پالیسی ایک نئے دور میں داخل ہو سکتی ہے، جہاں شہریت کا حق اب صرف پیدائش کی بنیاد پر حاصل نہیں ہوگا بلکہ والدین کی قانونی حیثیت بھی فیصلہ کن عنصر سمجھی جائے گی۔ یہ فیصلہ ملک بھر میں شدید سیاسی، قانونی اور سماجی مباحث کو جنم دے سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ برتھ رائٹ سٹیزن شپ ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ
پڑھیں:
طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طبیعت میں ناسازی کے باعث آج صبح میڈیکل چیک اپ کے لیے دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال پہنچے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی آمد پر اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا اور ان کے معائنے کی تیاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقدمے کے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدی سے اظہار افسوس
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اسپتال میں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری مشورے اور ہدایات دی گئیں۔ معائنے کے دوران کسی بڑی طبی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔
پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق یہ معائنہ ایک روٹین چیک اپ کا حصہ تھا، جو کہ وقتاً فوقتاً اعلیٰ عہدیداران اور دیگر افراد کراتے رہتے ہیں۔ میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جو ملک کے سب سے بڑے عدالتی عہدے پر فائز ہیں، اس سے قبل بھی اپنی مصروف عدالتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ صحت کا باقاعدہ خیال رکھنے کے لیے طبی معائنہ کراتے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولی کلینک جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ