وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر کی اہم ملاقات میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی، علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی امن کیلئے

پڑھیں:

وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی اور وزیراعظم نے مسلم رہنماؤں کو اعتماد میں لینے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کی ۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادِ دہشت گردی میں امریکی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کی پاکستان کے کردار کی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لیکرآیا‘‘،محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس ڈیل  لیکرآیا‘‘وزیر داخلہ محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال 
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ
  • وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے