سال 2025 کا پہلا سپر مون آج (منگل) رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آسمان پر نمودار ہوگا۔ سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی

سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اس وقت زمین سے 361,457 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.

6 فیصد بڑا نظر آئے گا۔

یہ چاند مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہوگا اور مغرب میں طلوعِ آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سپر مون کے قریب سیارہ زحل بھی دیکھا جا سکے گا۔ رواں سال مجموعی طور پر 3 سپر مون نظر آئیں گے۔ اگلا 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو۔

مزید پڑھیں: سپر مون پاکستان میں کتنے بجے اپنے جوبن پر ہوگا؟

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی منظر آج رات ایک دلکش اور نایاب نظارہ پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان دنیا بھر سپارکو سپر مون

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان دنیا بھر سپارکو

پڑھیں:

دنیا کا پہلا خودمختار الیکٹرک تھری وہیلر رکشہ متعارف

 ویب ڈیسک :دنیا کی ترقی کے ساتھ ٹرانسپورٹ ذرائع بھی ترقی کرتے جا رہے ہیں اور پہیے کی ایجاد سے شروع ہونے والا سفر اب ڈرائیور لیس، ہوا میں اڑنے والی گاڑیوں تک جا پہنچا ہے۔

 کئی ممالک میں ڈرائیور لیس کاریں اور ایشین ممالک میں الیکٹرک کاریں اور موٹر سائیکلیں منظر عام پر آ چکی ہیں، پاکستان میں بھی تیزی سے الیکٹرک کاریں موٹر سائیکلیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آ رہی ہیں۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

 ہمارے خطے میں ایک مقبول سواری رکشہ بھی ہے، جو کئی دہائیوں سے ذاتی گاڑیوں سے محروم افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے،رکشہ بھی اب عوام کو جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے شہری اس کو ڈرائیور کے بغیر سڑکوں پر دوڑتا دیکھیں گے۔

 اس رکشے کو الیکٹرک پلیٹ فارم اور اے آئی پر مبنی خودمختاری کے نظام پر بنایا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی آٹو مارکیٹ میں حال ہی میں دنیا کا پہلا خودمختار الیکٹرک تھری وہیلر (رکشا) متعارف کرایا گیا ہے، یہ خودمختار رکشہ ایک بار بیٹری چارج کرنے پر 120 کلومیٹر تک ڈرائیور رینج فراہم کرے گا۔

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

 اس کے ساتھ ہی یہ آٹو رکشہ مختصر فاصلے کی نقل و حمل کیلئے ڈرائیور کے بغیر آسانی سے چلایا جا سکتا ہے، یہ خاص طور پر ہوائی اڈوں، سمارٹ کیمپسز، صنعتی پارکوں اور پرہجوم علاقوں میں بہترین آپشن ہے۔

 اس رکشے کی تعارفی قیمت 4 لاکھ روپے (پاکستانی 12 لاکھ روپے سے زائد) ہے، جبکہ کارگو ویرینٹ کی قیمت 4.15 لاکھ (تقریباً 13 لاکھ روپے پاکستانی) ہے، تاہم کارگو رکشہ ابھی متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔
 
 

لاہور؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا پہلا خودمختار الیکٹرک تھری وہیلر رکشہ متعارف
  • رواں سال کا پہلا ‘سپر مون’ آج نظر آئےگا، کیا پاکستان میں نظارہ ممکن ہوگا؟
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کل رات دکھائی دے گا
  • 2025ء کے تین سپر مونز میں سے پہلا کل نظر آئے گا
  • پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون کا نظارہ کب دیکھا جائے گا؟
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو نظر آئے گا
  • پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سپر مون نظارہ 7 اکتوبر کو ہوگا
  • سپارکو کی پیشگوئی: پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون منگل کو دیکھا جا سکے گا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا