دیر کے شہری اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی:
دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی ٹاپ، لواری ٹاپ، بن شاہی، کلپانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔
بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث کاروباری مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بارش میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسمِ سرما کی دوسری بارش سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے،جیکٹس اورمفلر نکال لیے ،، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،اسکول جانیوالے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا-اسلام آبادمیں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے،دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یابونداباندی کا بھی امکان ظاہرکیا گیاہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے،کئی علاقوں میں فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کردی ۔