وزیراعظم ملائیشیاء کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو الوداع کہنے کے لیے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا ایئرپورٹ پر آئے۔ اس دورے کے دوران غیر معمولی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔
قبل ازیں وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔
ملائیشیاء کے وزیراعظم نے شہباز شریف کو ان کے دورہ ملائیشیاء کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔
وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ائیرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔
کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم، ملائیشیاء میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
اپنے دورہء ملائیشیاء کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، ملائیشیاء کے انتظامی مرکز پتراجایا گئے جہاں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) آمد پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا ؛ انہیں ملائیشیاء کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔
دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔
وزیراعظم پاکستان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم نے پاکستان- ملائیشیاء بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔
وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیاء کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے سفارتی و اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملائیشیاء کے وزیراعظم وزیراعظم کو
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز