شیخ رشید کا سخت موقف، بھارت کے خلاف تازہ وارانہ بیان پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اب بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ایسی ڈوز دینگے کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔ اب کی بار ایسی ڈوز دینگے کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ بھارت نے اگر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر نہ وہاں بالا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی۔ نہ چڑیا چہکے گی اور نہ گھاس اُگے گی اور دنیا یہ دیکھے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے مجھے اعزاز ایس ایچ او نے داگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا۔ اب یہاں اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ مجھے کہا گیاہے آپ یہاں انتظار کریں۔ میں پاکستان میں نہیں تھا پاکستان سے باہر تھا۔ واپس آیا تو میرا نام ملزموں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ آج میری اڈیالہ میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اچھا ہوگا تاکہ اصلی میں جوڈو کراٹے ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے منتقلی کے بارے میں ہم نے سنا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے منتقلی کے خلاف عدالت جائیں گے، میں سب سے درخواست کروں گا کہ ایسے اقدامات نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب عمران خان کی معافی اور رہائی!انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گھٹن زدہ ماحول میں نہیں رکھا جاسکتا، وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں، پاکستان کو جمہوریت کی طرف لے کر جانا ہے تو یہ سلسلہ رک جانا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف پہنچانا علیمہ خان کے ذمے ہے، قیادت کوچاہیے کہ بانی کی بہنوں سے متعلق کوئی بیان نہ دیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی آنکھوں میں ہمیں بھائی کی تصویر نظر آتی ہے۔