اچھا ہو گا مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان سے واپس آئے تو ان کا نام ملزموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، آج ان کی اڈیالہ جیل میں پیشی ہے لیکن ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شیخ رشید بھارت کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دماغ خراب ہے، اسے ایک اور "گولی" کی ضرورت ہے، ایسی ڈوز دی جائے گی کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر نہ وہاں بلا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی، نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس اُگے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جیل کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت: چودھری شجاعت
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے ماضی کی طرح کردار کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، رضوان صادق، مہرین ملک ، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چوہدری، چوہدری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل، یاسر عرفات شامل تھے۔ پارٹی کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگی راہنمائوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔