City 42:
2026-07-24@15:40:14 GMT

اندرونِ ملک ایئرلائنز کی کارکردگی رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

سٹی42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی ایئرلائنز کی 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے جون 2025 کے درمیان پروازوں کی منسوخی اور بروقت آمدورفت کے اعتبار سے مختلف ایئرلائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اندرون ملک پروازوں کی سب سے کم منسوخی کے حوالے سے فلائی جناح سرفہرست رہی، جس کی فلائیٹ ریگولیٹری 95.

46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایئرسیال دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر آخری نمبر پر رہی۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

بروقت پروازوں کی فہرست میں ایئرسیال پہلے نمبر پر آئی، جس کے بعد فلائی جناح دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر اس فہرست میں بھی آخری نمبر پر رہی۔

رپورٹ کے مطابق طیاروں کی دستیابی، فلائٹ شیڈول کی پابندی اور تکنیکی عوامل ایئرلائنز کی کارکردگی پر براہِ راست اثر انداز ہوئے۔ 
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ایئرلائنز کی کی کارکردگی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق