پی ٹی آئی کے 18 ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، نمبر گیم مسئلہ نہیں، وزیر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور کچھ خاموشی سے حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کو پیپلز پارٹی کی ضرورت اس لیے ہے کہ ہم نے کمٹمنٹ کی ہے کہ ہم نے ساتھ چلنا ہے، اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے سیاسی عمل کا حصہ ہیں لیکن اس کا مطلب ٹکراؤ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا اختلاف صرف رائے کا اختلاف ہے، وہ ہم پر الزام لگا رہے ہیں تو ہمیں ان کا جواب دینا ہوتا ہے مگر ہمارا مقصد اتحاد کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ بہتر تعلقات کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
حذیفہ رحمان نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو حکومت کے خلاف کوئی سیاسی حکمتِ عملی اپنانی ہے تو پہلے اپنے اراکین کو تو روکیں، جو خاموشی سے ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اور قیادت پر اعتماد کے فقدان کے باعث پارٹی کے کئی رہنما خود کو سیاسی طور پر غیر یقینی صورتحال میں محسوس کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر آج ہم مضبوط ہو گئے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے اور بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پیپلز پارٹی کو خود سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں عوامی اعتماد حاصل کر رہی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مضبوط ہوا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی وزیر مملکت پی ٹی آئی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے عمران خان کا اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دئیے ۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائو نٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت
مزید :