اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے کی معلومات بھی دستیاب ہیں، تاہم پولیس تعاون نہیں کر رہی۔پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کی بازیابی کیلئے بی-17 اور واہ کینٹ میں چھاپے مارے مگر بچے اور ان کے والد برآمد نہیں ہو سکے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ اگر خاتون اپنے دیور اور سسر کے خلاف درخواست دیں تو بچوں کی جلد بازیابی ممکن ہو سکتی ہے۔جسٹس محمد آصف نے وکیلِ درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، عدالت دو ہفتوں کی مہلت دے رہی ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ پہلے بھی وقت دیا جا چکا ہے، اب دو ہفتوں بعد حکم جاری کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بچوں کی بازیابی پولیس کو

پڑھیں:

کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

26 ستمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔

ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتاافراد کیس: ایس ایس پی ملیر رپورٹ کے ہمراہ طلب
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • 4 ماہ سے لاپتا 2 بھائیوں میں سے ایک عدالت پہنچ گیا
  • بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، عدالت کو آگاہی کیلیے مہلت طلب
  • راولپنڈی؛ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور