لاہور میں 3 بچوں کی ماں پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور پولیس نے تین بچوں کی ماں پر سرعام تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جن میں متاثرہ کا شوہر بھی شامل ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عمر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون مقدس بی بی کی سات سال قبل سلیم سے شیراکوٹ میں شادی ہوئی جن کے تین بچے تھے، سلیم بیوی پر گاہے بگاہے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سلیم اور اس کے والد رمضان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون مقدس بی بی کے بھائی ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج فوری کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ اور پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دی اور کہا کہ خواتین کے حقوق کو پامال کرنا کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔ریلویز پولیس کے مطابق ملزم فضل سلطان کے خلاف تھانہ ریلویز راولپنڈی میں سبق آموز کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔