کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) نیپال میں 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ کو ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں تقریب نیپال کے سب سے طویل اور اہم ہندو تہوار ’دشین‘ کے دوران منعقد ہوئی۔ بچی کو ان کے گھر سے لے کر کٹھمنڈو کے ایک مندر تک خاندان کے افراد نے عقیدت کے ساتھ پہنچایا، جہاں وہ آئندہ کئی سال تک قیام کریں گی۔

کمارى، جسے ’کنواری دیوی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ بچی ہوتی ہے جسے ہندو اور بدھ دونوں مذاہب کے ماننے والے دیوی کے طور پر پوجتے ہیں۔ روایت کے مطابق موجودہ کمارى بلوغت کو پہنچنے پر عام انسان تصور کی جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی بچی کو منتخب کیا جاتا ہے۔زندہ دیوی کے انتخاب کے لیے بچیوں کی عمر 2 سے 4 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کی جلد، بال، آنکھیں اور دانت بے داغ ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان میں اندھیرے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔مذہبی تہواروں کے دوران کمارى کو رتھ پر شہر بھر میں گھمایا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ سرخ لباس پہنتی ہیں، بالوں کو اونچی چوٹی میں باندھتی ہیں اور پیشانی پر تیسری آنکھ بنائی جاتی ہے۔ آریاتارا شاکیہ کو خاندان، دوستوں اور عقیدت مندوں نے کٹھمنڈو کی گلیوں میں جلوس کی صورت میں مندر تک پہنچایا۔ عقیدت مندوں نے ان کے قدموں کو اپنے ماتھے سے چھوا، جو نیپال میں سب سے بڑی عقیدت کی علامت ہے، اور انہیں پھول و نذرانے پیش کیے۔

جمعرات کو نئی کمارى صدر سمیت دیگر عقیدت مندوں کو دعائیں دیں گی۔سابقہ کمارى ترشنا شاکیہ جو اب 11 سال کی ہو چکی ہیں، مندر کے پچھلے دروازے سے پالکی میں روانہ ہوئیں۔ کمارى کی زندگی محدود ہوتی ہے۔ ان کے چند منتخب ساتھی ہوتے ہیں اور وہ سال میں صرف چند بار تہواروں کے موقع پر باہر آتی ہیں۔ سبکدوش کمارى کو عام زندگی میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے جیسے کہ گھریلو کام سیکھنا یا سکول جانا تاہم گزشتہ چند سالوں میں روایات میں تبدیلی آئی ہے۔ اب کمارى کو مندر میں نجی اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے اور ٹی وی رکھنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ حکومت سبکدوش کمارى کو ماہانہ وظیفہ بھی دیتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کمارى کو

پڑھیں:

یوکرین: خارکیف پر روسی حملوں میں ہلاکتیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف: یوکرین کے علاقے خارکیف میںجاری روسی حملوں میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی علاقے خارکیف میں رات گئے مسلسل روسی میزائل حملے چلتے رہے، جس میں3 افراد ہلاک اور 10 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق خارکیف ریجن کے گورنر اولیگ سنیہوبوف کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی، 12 سالہ بچہ اور61 سالہ مرد بھی شامل ہے۔ مقامی مڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع سے متعلق ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جس میں روسی فضائی دفاع نے رات کے دوران 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ جس میں ڈرون حملوں نے روس کے زیرِ قبضہ دونیتسک ریجن کے توانائی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد
  • مدینہ بس حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد شخص
  • دیر سے سکول آنے پر 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا اور 13 سالہ بچی کی موت: آخر معاملہ کیا ہے؟
  • اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر
  • یوکرین: خارکیف پر روسی حملوں میں ہلاکتیں
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
  • پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏
  • ساہیوال: سفاکیت کی انتہا؛ رقم لینے کےلیے آئی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا
  • شہدائے نومبر کی برسی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے