9مئی کے 11 مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔
سانحہ 9 مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔
بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے ارباب اختیار کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، کشمیر ایک حساس مسئلہ ہے اس پر فوری توجہ ضروری ہے۔ آزاد کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے اس پر توجہ دینا ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب نو مئی کیسز بنے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا، ابھی حاضری چل رہی ہے، گواہ اور شہادتیں ہوں گی پھر پتا چلے گا، کیا بنتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا الحق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
ڈاکٹر ضیا الحق۔فوٹو: فائلہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایڈہاک انتظامیہ نے مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی میں نئے مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے تقرر کی منظوری دے دی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق کو چار برس کے لے نیا ای ڈی مقرر کیا گیا ہے، اس تقرری کی منظوری ایچ ای سی کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں چار امیدواروں سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق، اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد کھنڈ اور سائنس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر شاہد بیگ شامل تھے۔
قائم چیئرمین/ وفاقی سیکریٹری تعلیم نے اجلاس میں بتایا کہ ڈاکٹر زاہد کھنڈ اور شاہد بیگ کے کلیئرنس مسائل تھے جس پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الحق کے ناموں پر غور کیا گیا اور بطور ای ڈی ڈاکٹر ضیا الحق کے نام پر اتفاق کیا گیا۔