یورپی ریسپیریٹری سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں ایک جدید روبوٹک برونکو اسکوپی ڈیوائس نے گہرے اور چھوٹے ٹیومرز تک پہنچنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ذیابطیس نوجوانوں میں دل کی بیماریوں، اموات کی بڑی وجہ

جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات

یہ آلہ ایک خصوصی سی ٹی اسکینر کی مدد سے پھیپھڑوں کے دور دراز حصوں میں موجود گلٹیوں کو تلاش کرتا ہے۔ روبوٹک سسٹم برونکو اسکوپ کو ان مقامات تک لے جاتا ہے جہاں عام طور پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، تاکہ بایوپسی کے ذریعے تشخیص ہو سکے۔

پرانے طریقے سے کئی گنا مؤثر

تحقیق کے مطابق روبوٹک برونکو اسکوپ نے 84 فیصد کیسز میں ٹیومرز تک رسائی حاصل کی، جب کہ روایتی طریقے صرف 23 فیصد تک کامیاب ہوئے۔

ناکام کیسز میں جب روبوٹک تکنیک استعمال کی گئی تو 93 فیصد میں کامیابی ملی۔

ابتدائی مرحلے میں کینسر کی تشخیص

78 مریضوں پر تجربہ کیا گیا جن میں 127 چھوٹی گلٹیاں پائی گئیں۔ مجموعی طور پر 68 مریضوں کو پھیپھڑوں کا کینسر نکلا اور ان میں سے 50 افراد کا مرض بالکل ابتدائی اور قابلِ علاج مرحلے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پھیپھڑے صحت کا راز کھولتے ہیں، ان کی کاردکردگی خود کیسے چیک کی جائے؟

ماہرین کے مطابق ابتدائی تشخیص سے علاج کی کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

لاگت اور مستقبل کی تحقیق

یہ جدید نظام مہنگا ہے، اس کی قیمت 11 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے، جبکہ ہر بایوپسی پر تقریباً 2,350 ڈالر اضافی لاگت آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک سسٹم ان کیسز کے لیے مخصوص ہونا چاہیے جہاں روایتی برونکو اسکوپی ناکام ہو جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس مہنگی ٹیکنالوجی کے استعمال کو جواز دینے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پھیپھڑے ٹیومر ربوٹک آلہ کینسر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پھیپھڑے ٹیومر ربوٹک ا لہ کینسر

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا

راولپنڈی میں درجہ حرارت میں کمی نے ڈینگی کی سرگرمیوں کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں موسمِ سرما کے نتیجے میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 1548 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق رواں سیزن میں مجموعی طور پر 236 افراد کی اسکریننگ کی گئی جبکہ یکم جنوری 2025 سے اب تک 1361 ٹیموں نے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 66 لاکھ 15 ہزار 733 گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے جس دوران دو لاکھ 14 ہزار سے زائد لاروا ہاٹ سپاٹس دریافت ہوئے۔ رواں سیزن میں 19 لاکھ 6 ہزار 271 مقامات کی چیکنگ میں 29 ہزار 274 لاروا پازیٹو ملے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 300 لاروا برآمد کیا گیا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی گئیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی بھر میں 4,852 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 1,945 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 3,767 چالان جاری کیے گئے۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 7 روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹمپریچر میں مزید کمی کے ساتھ ڈینگی کی سرگرمیوں میں مزید کمی متوقع ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سارا دن مخالفین کیخلاف کیسز بنا رہی ہے، اسد قیصر
  • چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا
  • پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین
  • اب اے آئی ہڈی کے فریکچر کی تشخیص بھی کرے گی، یہ ایکس رے مشین سے مخلتف کیسے؟
  • ’کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی‘، تشخیص کیسے ہوئی، بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری نے بتادیا
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی