واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کے علاج اور تحقیق کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے کینسر ریسرچ سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ AI کے میدان میں چین سے آگے نکل چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اور سائنسی میدان میں انقلاب لانے کے لیے AI کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں اور امریکہ میں اس وقت 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ہمیں ہنرمند افراد کی اشد ضرورت ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو AI اور دیگر مہارتیں سکھانے کے لیے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد کے لیے صحت کی سہولیات کا خرچ نہیں اٹھا سکتے جو غیر قانونی طور پر ملک میں موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا وژن صرف امریکہ کو اقتصادی طاقت بنانا نہیں بلکہ اسے سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق میں بھی قیادت دلانا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ AI کا استعمال کینسر جیسے امراض کے خلاف جنگ میں مثبت اور دیرپا نتائج دے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھینیں، محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فورسز سے کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھیننے اور عوامی مقامات کو فوجی تنصیبات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اس طرح نوجوانوں کو تفریحی اور سماجی سرگرمیوں سے محروم کرنا طویل مدتی منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر کے دو اور بارہمولہ ضلع کے ایک کھیل میدان کا ذکر کیا جو بقول ان کے فوج، پولیس اور "سی آر پی ایف" نے گھیر رکھا ہے یا انہیں اپنے استعمال کے لئے محفوظ و مخصوص کر رکھا ہے، حالانکہ یہ مقامات کئی دہائیوں سے مقامی نوجوانوں کے کھیل کود اور عوامی اجتماعات کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے پائین شہر کے چھتہ بل علقے کے "تبیلہ گراؤنڈ" اور برزلہ کے ایم ای ٹی اسکول گراؤنڈ کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے یہ میدانوں کو یہاں کے نوجوان برسوں سے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے حالیہ "من کی بات" پروگرام میں کشمیری نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت کو سراہا۔ یہ میدان سماجی لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ شادی بیاہ، جنازوں اور دیگر تقریبات کے لئے عوام ان ہی گراؤنڈز کو استعمال میں لاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی کے مطابق مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ انہوں نے سرینگر میں فوج کے کور کمانڈر سے اپیل کی کہ یہ میدان عوام اور نوجوانوں کے لئے ہی مختص رہنے چاہیئے۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو فوری مداخلت کرنی چاہیئے اور فوج سے بات کرنی چاہیئے تاکہ یہ میدان عوام کے لئے محفوظ رہیں۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس نے برزلہ کے ایم ای ٹی گراؤنڈ کو شہدا کی یادگار بنانے کے لئے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سی آر پی ایف بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک اور میدان پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم ای ٹی گراؤنڈ گزشتہ 70 برس سے کھیلوں کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نوجوانوں سے یہ میدان چھیننے کے سنگین سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نوجوانوں کے لئے جگہ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم کس قسم کا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادہ
  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
  • سیف سٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے 430 لاوارث افراد کو پیاروں سے ملا دیا
  • مولانا فضل الرحمان کا صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • پانچ سال تک استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
  • اے پی ڈی اے کا وزیراعظم سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ
  • اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو 
  • پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت
  • بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھینیں، محبوبہ مفتی