شوگراور بلڈپریشر تیزی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی ) شوگر اور بلڈ پریشر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے بڑھنے والی بیماریاں ہیں اور انہیں بجا طور پر ’’خاموش قاتل‘‘ کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد شوگر کامریض ہے جبکہ ہر تین میں سے ایک فرد بلڈ پریشر کا شکار ہے۔ ان دونوں امراض کی بروقت جانچ اور علاج نہ صرف مریض کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ انہیں مزید پیچیدگیوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔ شوگر اور بلڈ پریشر کی اس بڑھتی ہوئی خطرناک شرح کے پیش نظر خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) نے ماہر ڈاکٹروں اور پروفیسرز کی زیر نگرانی عوامی شعور اجاگر کرنے اور بروقت تشخیص کی غرض سے یکم تا 3 اکتوبر 2025، صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے تک تین روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کیمپ آج یکم اکتوبر بروز بدھ سے شروع ہوکر تین اکتوبر بروز جمعتہ المبارک تک کے ایم یو اسپتال نزد پی آئی سی فیز5حیات آباد پشاور میں جاری رہے گا جس میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، تشخیص اور ضروری ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس تین روزہ مہم کے دوران مریضوں کا تفصیلی معائنہ اور تشخیص کی جائے گی، شوگر کے مریضوں کو پاؤں کی دیکھ بھال اور زخموں سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا، آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا جائے گا، غذائی رہنمائی اور ڈائٹ مشاورت فراہم کی جائے گی اور وزن میں زیادتی اور موٹاپے کے بارے میں مشاورت کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ گردوں کے ٹیسٹ، کولیسٹرول ٹیسٹ، بلڈ شوگر ٹیسٹ اور HbA1c ٹیسٹ بھی بالکل مفت کرائے جائیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا یہ اقدام عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ایک اہم کوشش ہے، جس سے شہری مستفید ہو کر اپنی صحت کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر چونکہ خاموش قاتل ہیں لہٰذا ان کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے اور اسی لیئے کے ایم یو نے اس عوامی صحت سے متعلق ایشو کے تناظر میں کے ایم یو جنرل اسپتال کا آغاز شوگر ، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کی تشخیص اور علاج کے لیئے تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے کیاہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلڈ پریشر کے ایم یو اور بلڈ
پڑھیں:
کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
کراچی:شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کارخانے میں کپڑے سے نماز کی ٹوپیاں تیار کی جاتی تھیں۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ کارخانے کے اطراف رہائشی مکانات بھی موجود تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ سے محفوظ رکھا گیا۔
ظفر خان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی نقصان کے حجم کا تخمینہ لگایا جا سکا ہے۔
تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔