وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کیسز پر اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرِاعلی سید مراد علی شاہ نے صوبے میں دو مزید پولیو کیسز سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدین اور کیماڑی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو معطل کردیا، بدین اور ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور ماتلی اور میرپور ساکرو کے اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ایک معذور کر دینے والی بیماری ہے اور اس کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہر ایک کو ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلی نے یہ بات منگل کو وزیرِاعلی ہاس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیرِاعلی کے پرنسپل سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھڑ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ناصر شاہ نے صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو بھی مبارکبادپیش کی ۔اپنے پیغام میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیصل راٹھور کی کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھی کامیابی ہے ۔یقین ہے فیصل راٹھور قیادت اور آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔انہوںنے کراچی میں مقیم کشمیری بھایوں کو بھی فیصل راٹھور کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ۔