پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت کی مدت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی42: پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے اچھی خبر ، حکومت نے 5 فیصد رعایت کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اب 31 اکتوبر تک 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ سے زائد افراد پراپرٹی ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں لاہور کے ساڑھے 8 لاکھ ٹیکس دہندگان شامل ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں محکمہ ایکسائز نے 12 ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جبکہ صرف ستمبر کے مہینے میں ساڑھے 9 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
حکام کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو ایک ہی دن میں ڈھائی ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جب کہ لاہور شہر سے مجموعی طور پر 5 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز کو 33 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے، جس کی روشنی میں مہم جاری ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پراپرٹی ٹیکس ارب روپے
پڑھیں:
2 وزراء کے استعفوں کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور معاون خصوصی ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو وزیر بنادیا گیا ہے جبکہ حامد الرحمان کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔