data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی امن منصوبہ در حقیقت اسرائیل کو تقویت دینے اور صیہونی ریاست کو عالم اسلام کے لئے قابل قبول بنانے کی کوشش ہے، اس منصوبے کی آڑ میں غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔غزہ پر کنٹرول وہاں کے لوگوں کا ہی اصل حق ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پاکستان بھی اس کی حمایت کر رہی ہے۔اسرائیل کا وجو د کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق ہر قوم کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔حماس کی مسلح جدوجہد اور لازوال قربانیاں گریٹر اسرائیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔محمد جاوید قصوری نے آئی ایم ایف کے مطالبے کہ ” پاکستان تمام اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے قانون سازی کرے ” پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا کرپٹ مافیا سے گٹھ جوڑ ختم کرنا، وقت کی اہم ضرور ت ہے۔ ہر وہ شخص جس پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ اداروں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے گرد شکنجہ سخت کرنا ہو گا۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ہی آگے لے کر جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، معیشت زبوں حالی کا شکار اور عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ایک طرف قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڑ قائم ہو رہے ہیں۔ ملکی معیشت کو مصنوعی طریقے سے سنبھالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں جو کہ کسی بھی طور پر مستحکم اور پائیدار نہیں ہو سکتی۔ سونا اپنی تاریخ کے سب سے بلند ترین مقام پر پہنچ چکا ہے اور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیاہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ سرکاری قرضے میں گزشتہ 3 سال کے دوران 300 فیصد سے زائد یعنی 60 ہزار 800 ارب روپے کا تاریخی اضافہ تشویشناک ہے۔ جون 2018ء سے جون 2022 ء تک سرکاری قرضے میں 24 ہزار900 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2025ء تک مجموعی سرکاری قرضے کا حجم 80 ہزار500 ارب روپے رہا۔ ہر پاکستانی 3 لاکھ 19 ہزار کا مقروض ہے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوید قصوری

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف