2025-10-07@05:23:06 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«صیہونی حکومت کے ساتھ»:

امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی ایک اور فتح، اسرائیلی سائنسدانوں اور ایٹمی تنصیبات کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں
اسلام ٹائمز: وزارت انٹیلیجنس نے صیہونی ریاست کے جوہری سائنسدانوں، محقیقن اور ماہرین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں انسانی تباہی یعنی ایٹمی ہتھیاروں کے ایسے منصوبوں اور ان پر کام کرنیوالے امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ صہیونی حکومت انتہائی خفیہ رازوں کی تفصیلات نشر کیے جانے کیساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حساس ترین رازوں کا حصول دراصل صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک مراکز میں دراندازی کا نتیجہ ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے پہلی بار بیرون ملک کامیاب آپریشنز اور مقبوضہ فلسطین کے اندر سے خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی حساس معلومات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر...
اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کی مختلف ممالک نے شدید مذمت کی ہے اور خود اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامر بھی اسکی مخالفت کرچکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس آپریشن سے اسرائیلی قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج قبضہ کرنے کیلئے بلٓاخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی، ساتھ ہی طیاروں سے شہر پر بمباری کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کا سفارتی حل ممکن نظر نہیں آتا۔ مارکو روبیو سے پہلے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر...

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے مظاہرین کو دبانے کا عمل صیہونی رژیم کیساتھ تعاون کے مترادف ہے، حماس
اپنے ایک بیان میں حماس کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی، حریت پسندوں کو دبانے سے باز آئے اور عوام کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی بجائے صہیونی رژیم کیخلاف صف آراء ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے رہنماء "عبد الرحمٰن شدید" نے کہا کہ مغربی کنارے میں عوامی مظاہروں کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے ذریعے کچلنا، صیہونی رژیم کے موقف اور جارحیت کے ساتھ ہم آہنگی کی مانند ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرے کم از کم مغربی کنارے کے لوگوں کی غزہ کے ساتھ مذہبی و قومی یکجہتی کا اظہار ہیں کہ جنہیں کچلنے کی بجائے ان کی حمایت ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی...
پاکستان کے وزیر دفاع نے الجزیرہ سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنے ایرانی بھائیوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کو سرکش و غیر قانونی حکومت قرار دیا اور تاکید کی کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا حل نہیں نکل آتا فلسطین میں صیہونی حکومت کا وجود غیر قانونی رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الجزیرہ سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنے ایرانی بھائیوں سے...
راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے۔ خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل...
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری زوی کوگان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے اسرائیلی شہری ابوظہبی میں ایک گروسری اسٹور چلاتے تھے۔ قتل کیے جانے والے میلودوی نژاد اسرائیلی شہری اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ یہودی کمیونیٹی چاباد کے متحرک رکن بھی تھے۔ زوی کوگان کو نومبر 2024 میں اغوا کرکے قتل کیا گا تھا جس کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مرکزی ملزمان 28 سالہ اولیمپی توہرووچ، 33 سالہ عزیزبیک کمیلووچ اور 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم کا تعلق ازبکستان سے تھا۔ اعتراف جرم اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے تین ملزمان کو موت اور...
اٹلی کے سب سے بڑے اخبار میں 200 یہودیوں کے مشترکہ بیان میں اٹلی کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اطالوی یہودیوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اٹلی کی حکومت کو اس منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اطالوی یہودیوں نے غزہ کی پٹی میں "نسلی تطہیر” کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات بدھ کے روز اٹلی کے سب سے بڑے اخبار ''لا ریپبلیکا'' میں شائع کردہ 200 سے زائد یہودیوں کے شائع کردہ ایک...