صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہيں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان کے وزیر دفاع نے الجزیرہ سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنے ایرانی بھائیوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کو سرکش و غیر قانونی حکومت قرار دیا اور تاکید کی کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا حل نہیں نکل آتا فلسطین میں صیہونی حکومت کا وجود غیر قانونی رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الجزیرہ سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنے ایرانی بھائیوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کو سرکش و غیر قانونی حکومت قرار دیا اور تاکید کی کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا حل نہیں نکل آتا فلسطین میں صیہونی حکومت کا وجود غیر قانونی رہے گا۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ اسرائيل سے پاکستان کا کوئي تعلق نہیں ہے اور عالم اسلام کو چاہئے کہ اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرے اور یہ کہ اسرائيل، پورے علاقے کی سلامتی کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے اس سے قبل ہفتے کو بھی اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی اداروں میں تہران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انھوں نے اسرائيل کے مقابلے میں دنیائے اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے مفادات کا دفاع کرے گا۔ اسی طرح پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اپنی علیحدہ علیحدہ متفقہ قرار دادوں میں ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور ساتھ ہی ایران کی حکومت اور قوم سے یکجہتی کا اعلان کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے وزیر دفاع نے غاصب صیہونی حکومت صیہونی حکومت کے کے مقابلے میں کہ پاکستان ایران کے تاکید کی کے ساتھ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ