الیکشن کمیشن کےپاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کےبغیر کسی رکن کو نااہل کرے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہویی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کروانے کیلئے درخواست بھی دی تھی، عدالت نے کہاں ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاتتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلف ملے گا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے کہا
پڑھیں:
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیخ میرزا علی
ایک بیان میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر کا کہنا تھا کہ جنوری میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ نہایت کم رہے گا۔ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی بنیاد ہے اس لئے مناسب موسم میں منعقد کروائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے کیونکہ جنوری میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ نہایت کم رہے گا۔ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی بنیاد ہے اس لئے مناسب موسم میں منعقد کروائے جائیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں اسلامی تحریک کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے دوسری مرتبہ شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی ہے جب کہ مقامی موسمی حالات میں بھر پور انتخابات کا امکان بہت کم ہے، اس لئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے دفتر سے جاری انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کر کے ووٹروں کی بھر پور شرکت کو یقینی بنائے کیونکہ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کی آگاہی مہم بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں آتا ہے۔
شیخ میرزا علی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی اکثریتی آبادی جمہوریت کے ذریعہ معاشرتی نظم و نسق چلانے کو موزوں ترین سمجھتی ہے جس کی بنیاد حق رائے دہی ہے اور وہی معاشرے کامیاب دکھائی دیتے ہیں، جہاں رائے دہی کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہو جب کہ جنوری سمیت فروری کے مہینہ میں گرم علاقوں میں ہجرت کے سبب ٹرن آؤٹ نہایت کم رہنے کا امکان ہے جس کے سبب خطہ کی اکثریتی آبادی حق رائے دہی سے محروم ہو جائے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ماہ رمضان کے بعد انتخابات کے انعقاد کے بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جس دوران ووٹروں کو اپنے امیدوار کے انتخاب کا بہترین وقت بھی میسر آ سکتا ہے اور ٹرن آؤٹ بھی مناسب رہے گا۔