مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن رکوانے کیلئے درخواست بھی دی تھی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی بینچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کےنوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاہتے، عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلیف ملے گا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی کو نااہل کرے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل اپنایا جا سکتا ہے: بیرسٹر عقیل
وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ہے، فلسطین کے معاملے پر 24 گھنٹوں میں ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں، ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک نہیں دیے جاتے، اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل کو بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ برازیل ماڈل میں متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا، اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث 19 اکاؤنٹس بھارت اور 28 افغانستان سے آپریٹ کیے جا رہے تھے، چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے تو دہشت گردی کا کیوں نہیں ہو سکتا؟
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 24 جولائی 2025ء کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا گیا تھا، حکومت ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر بنائیں۔