غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق 16 ہزار دستاویزات ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
16 ہزار دستاویزات، 2 سال کی تفتیش اور وسیع تباہی و ہلاکتوں سے متعق ہزاروں تصاویر کے جائزے کے بعد اب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ "نسل کشی" ہے!! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کے رکن کرس سدوتی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمیشن نے یہ ثابت کرنے کے لئے کافی شواہد حاصل کر لئے ہیں کہ اسرائیلی قابض افواج نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کرس سدوتی نے واضح کیا کہ غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمیشن کی تحقیقات 2 سال سے جاری ہیں جبکہ اس کمیشن نے اپنے جمع کردہ شواہد کی بنیاد پر ان جرائم کے رونما ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ کرس سدوتی کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے تصدیق شدہ تصاویر و ویڈیو کلپس سمیت 16 ہزار سے زائد دستاویزات جمع کی ہیں اور اقوام متحدہ کے پروٹوکول کے مطابق، ان کا، گواہوں کی شہادتوں کے ساتھ موازنہ بھی مکمل کر لیا ہے۔
کمیٹی کی رپورٹس حاصل کرنے والے اداروں کے بارے کرس سدوتی کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور جنرل اسمبلی میں جمع کروائی جاتی ہیں جہاں سے انہیں پبلک کر دیا جاتا ہے اور ان میں کوئی خفیہ یا ناقابل رسائی رپورٹ نہیں۔ ان تحقیقات کے نتائج کے بارے میں بعض جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے شکوک و شبھات کا جواب دیتے ہوئے انکوائری کمیشن کے رکن نے تاکید کی کہ تنقید صرف اسرائیلی رژیم، اس کے نمائندوں اور امریکہ کی جانب سے ہی کی گئی ہے جو خود ان جرائم میں ملوث ہیں جبکہ اس کمیٹی کو کسی معتبر ادارے سے کوئی تنقیدی رائے موصول نہیں ہوئی۔ سدوتی نے کمیٹی کی تحقیقات کو جامع، سنجیدہ اور قابل اعتماد قرار دیا کہ جو وسیع عالمی مقبولیت کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ -
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کرس سدوتی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔