یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
رمیش کمار اور رضیہ سلطانہ—فائل فوٹوز
سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ رضیہ سلطانہ 12 سال سے اپنے والد یاسین ملک سے نہیں ملیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ والد کے سائے سے کسی بچے کو دور رکھنے کی اجازت کسی مذیب میں نہیں۔
سربراہ پاکستان ہندو کونسل نے کہا کہ ماضی میں جہاں سے بات چیت رکی وہیں سے شروع ہونی چاہیے، ہمیں کشمیر میں ٹورازم کو فری کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر رمیش کمار کی جانب سے مشال ملک کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں۔
جس پر بلاول بھٹو نے ان سے سوال کر دیا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟
1 سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹوبلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے خاتون کی بات پر مسکرا کر کہا کہ میں آپ کی کیا بات کروں؟
جس کے بعد خاتون نے بلاول کی خیریت معلوم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟
پی پی پی چیئرمین نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔
بلاول بھٹو خاتون کی بات سن کر خوش ہو گئے اور انہوں نے لاہور کی خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔