ایران کی جوابی کارروائی "یا علی" کوڈ کے ساتھ شروع، حیفا و تل ابیب پر ایران کے میزائلوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے۔ خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق تل ابیب کے کم سے کم 7 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور بتایا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق-3 کو یا علی ابن ابی طالب کے کوڈ کے ساتھ شروع کیا گيا ہے۔ ایک اعلیٰ اسرائيلی عہدہ دار نے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائيل پر 100 میزائل فائر کئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی میزائل صیہونی حکومت نشانہ بنایا سے ٹکرائے ایران کی ایران کے تل ابیب کے ساتھ
پڑھیں:
نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی شہر نیویارک میںطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور نظامِ زندگی مفلوج ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارش نے جہاں شہر بھر کے درخت اکھاڑ کر پھینک دیے وہیںپر سڑکیں زیرآب آگئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ائرپورٹ پر1.97 انچ موسلا دھاربارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی 1917 ءمیں 1.64 انچ اور 1955 ءمیں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔