ایرانی جوہری افزودگی نظام اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری افزودگی نظام کونشانہ بنایا۔
تل ابیب:عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کامقصد اس کے جوہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانا ہے، ایرانی بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور دیگر فوجی اہداف کو بھی نقصان پہنچایا۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جتنے دن بھی درکار ہوں یہ آپریشن جاری رہے گا، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری ہلاک ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس نے آج 2 افراد کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: حماس نے آج مزید 2 افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے زریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسرائیل کے حوالے کی جانے والی دونوں لاشوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا، ان لاشوں کی حوالگی کے بعد باقی رہ جانے والی مزید 11 افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریبا 200 شہریوں کو مزاحمتی تنظیم نے یرغمال بنا لیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے لاشوں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مغویوں کی واپسی کی کوششیں مسلسل کر رہے ہیں اور آخری مغوی کی واپسی تک یہ جاری رہیں گی۔