ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے، علامہ شیر محمد مجتبائی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر پیر علامہ شیر محمد مجتبائی نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے، اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکہ کی شہ پر مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران بھی عالم کفر کیلئے متحد ہو جائیں، پاکستانی قوم ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ساری پاکستانی قوم اسرائیل کیخلاف دل و جان سے ایران کیساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی حملہ عالمی امن ایران پر
پڑھیں:
مشی گن کے شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
MICHIGAN:امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔
اسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مناسب وقت پر مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔
مشی گن اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ مقامی شیرف آفس اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، اور تحقیقات جاری ہونے کے باعث مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جا سکی ہیں۔
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں جب تک کہ تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔
وال مارٹ کے باہر واقعے کے فوراً بعد فائر ٹرک، پولیس کی متعدد گاڑیاں اور یونیفارم میں ملبوس ایمرجنسی کارکنوں کو دیکھا گیا۔
مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے اس افسوسناک واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیالات متاثرین اور اس کمیونٹی کے ساتھ ہیں جو اس سفاکانہ پرتشدد کارروائی کے بعد غمزدہ ہے۔