Islam Times:
2025-07-29@23:04:42 GMT

بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف

اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کیلئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے بعد اسرائیل نے اپنی توجہ ایرانی سرحد سے متصل پاکستان کے صوبے بلوچستان پر مرکوز کر دی ہے۔ صیہونی رجیم سے منسلک خبر رساں ادارے "ٹائمز آف اسرائیل" میں شائع ایک آرٹیکل میں اطالوی سیاسی مشیر سرگائیو ریسٹیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں اسٹریٹجک مفادات کے تحت سرگرم ہے، اور اس مقصد کے لئے اسرائیلی ادارہ میمری (MEMRI) بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ کے نام سے کام کر رہا ہے۔ میمری، جو بظاہر مشرق وسطیٰ کے میڈیا کا تجزیہ کرنے والا ایک تحقیقی ادارہ ہے، دراصل اسرائیلی انٹیلی جنس سے جڑا ہوا ہے اور بلوچستان میں حساس معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میمری نے بلوچستان سے متعلق دستاویزات اور مواد جمع کرنے کا کام برسوں سے خفیہ طور پر جاری رکھا ہے، اور حالیہ برسوں میں اس کی اسرائیلی وابستگی واضح ہو چکی ہے۔

آرٹیکل میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل بلوچ علیحدگی پسند عناصر کی خفیہ مدد کر رہا ہے، تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسرائیل مبینہ طور پر بلوچستان میں انتشار، تشدد، سکیورٹی فورسز پر حملے اور بدامنی کو ہوا دے کر پاکستان کو اندرونی سطح پر مصروف رکھنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ ریسٹیلی کے مطابق میمری کے ذریعے بلوچ علیحدگی پسند تحریک کو عالمی سطح پر مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام اور غیر مستحکم کیا جا سکے۔ اس پیش رفت نے بلوچستان کی سکیورٹی، سالمیت اور پاکستان کی قومی خودمختاری کے لئے سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان میں کر رہا ہے

پڑھیں:

اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک بار پھر تہران تک پہنچیں گے اور اس بار شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے اختتام کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران بھی اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سخت بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جنگ کے دوران انہوں نے خامنہ ای کو اسرائیل کا براہِ راست دشمن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں، اور وہ ذاتی طور پر حملوں کے احکامات دیتے ہیں، اس لیے انہیں مزید دنیا میں موجود نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا ’اہم امریکی مراکز ‘ تک رسائی کا دعویٰ، خامنہ ای کی امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی قیادت کی حالیہ دھمکیاں خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیلی وزیر دفاع آیت اللہ خامنہ ای ایران ایرانی سپریم لیڈر تہران دھمکی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • نیتن یاہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا بھر میں زندہ کر دیا ہے، اسرائیلی جنرل
  • شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف
  • امریکہ کا بلوچستان اسٹڈی پروجیکٹ، اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہے، الجزیرہ
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
  • نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین