نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ ،بریفنگ دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
مظفرآباد(این این آئی)نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ،جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔