حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف پیکج تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی کے بلوں پر مختلف ٹیکسز ختم کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں، جن پر جلد عملدرآمد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں سے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی )،ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کیاجارہا ہے، اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر بھی جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بلوں میں شامل انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کرنے کی سفارش زیرِ غور ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کاکہناہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر ٹیکسز معاف کیے جائیں گے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت فراہم کرے گی جب کہ زمین سے متعلق ریونیو ٹیکسز صوبائی حکومتیں معاف کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بعض متاثرہ علاقوں میں جو بل پہلے سے پرنٹ ہو چکے تھے، ان میں اضافی چارجز کا بھی نوٹس لیا جائے گا تاکہ متاثرین کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔
مزید برآں وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے خصوصی پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ رانا تنویر کے مطابق، اس پیکیج کا باضابطہ اعلان سیلاب متاثرہ علاقوں کے مکمل سروے کے بعد کیا جائے گا، جو آئندہ 7 سے 10 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق حالیہ سیلاب سے فصلوں کو ایک سے تین فیصد تک نقصان پہنچا جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ فصل چاول کی ہے، خصوصاً گوجرانوالہ ڈویژن میں جہاں 18 فیصد تک فصل تباہ ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے، ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔