وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
حیدرآباد: ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر شہری سے 51 لاکھ روپے کا فراڈ
بھارت کے شہر حیدر آباد میں سائبر جرائم پیشہ افراد نے 78 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے جال میں پھنسا کر 51 لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ شہری کو ایک جعلساز نے ممبئی کرائم برانچ کے اے سی پی بن کر فون کیا اور بتایا کہ اس کا موبائل نمبر بم دھماکوں اور اغوا کے کیسز میں استعمال ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا اور ہالینڈ کا پاکستان میں فعال سائبر جرائم میں ملوث نیٹ ورک ’تباہ‘ کرنے کا دعویٰ
ملزم نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ شخص کو ’آن لائن حراست‘ میں رکھا، کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی اور بینک تفصیلات حاصل کر لیں۔
دھمکی دی گئی کہ اگر وہ اپنے اکاؤنٹ کی 95 فیصد رقم منتقل نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خوف کے باعث شہری نے رقم منتقل کر دی، بعد میں اسے معلوم ہوا کہ وہ دھوکے کا شکار ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی نیٹ ورک کی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن کیوں؟
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ایک 73 سالہ خاتون سے بھی 1.43 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حیدرآباد ڈیجیٹل گرفتاری سائبر جرائم پیشہ افراد