کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلیے بند کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ڈیٹا سروس بند ہونے سے عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری شخصیات اور مختلف آن لائن شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعل بھی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم محکمہ داخلہ نے سرکاری طور پر کسی خطرے سے متعلق اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیٹا سروس
پڑھیں:
بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے مزید کم، سندھ میں بارش کا امکان
کراچی:مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے 810 کلو میٹر جبکہ گجرات (بھارت) سے ڈپریشن کا فاصلہ 430 کلو میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات نے 8واں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا جس کے مطابق دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں تقریباً شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔
اس کے زیر اثر ضلع تھرپارکر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
 برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی