data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور: بی آر ٹی کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251031-08-8
پشاور (صباح نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ محمد عاصم اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول محمد عاصم بی آر ٹی کا سیکورٹی گارڈ تھا اور اس کی 16 نومبر کو شادی طے تھی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کالعدم مذہبی جماعت کے 1500 کارکنان گرفتار
  • پشاور: بی آر ٹی کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت
  • وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت
  • صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت
  • بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش، 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
  • بابا گورو نانک کا جنم دن، 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
  • بابا گورو نانک کا 556 واں جنم دن، 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
  • پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر اہم مشاورت