کراچی:

وسطی بحیرہ عرب پر دباؤ کے باعث محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سسٹم پیش گوئی کے مطابق آج اور کل شہر میں کبھی کبھار تندوتیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کا رخ بدستور شمال مغربی (تھرپارکر) کی جانب سے رہے گا۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 35، کل اور پرسوں 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔

سمندری سرگرمی سے متعلق جاری 9ویں واچ کے مطابق وسطی بحیرہ عرب پر دباؤ کا کراچی سے فاصلہ 786 کلومیٹر اور گجرات (بھارت) سے ڈپریشن کا فاصلہ 400 کلومیٹر ہے۔

دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دباؤ مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے زیر اثر ضلع تھرپارکر میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ای چالان شروع: صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے جرمانے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شروع کیا گیا ای چالان سسٹم اپنے ابتدائی مرحلے میں ہی بھرپور نتائج دینے لگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس نئے خودکار نظام کے تحت صرف 6 گھنٹوں کے اندر شہریوں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کس قدر عام ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی خودکار کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے بغیر کسی انسانی مداخلت کے فوری کارروائی ممکن ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے چھ گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2662 چالان جاری کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ یعنی 1535 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جب کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 افراد کو جرمانہ بھگتنا پڑا۔

اسی طرح اوور اسپیڈنگ پر 419 چالان کیے گئے، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 چالان سامنے آئے۔ لین لائن پر گاڑی نہ چلانے پر بھی تین ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رانگ وے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جس میں چار افراد کو چالان کیا گیا۔ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 7، موبائل فون کے استعمال پر 32، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3، غیر قانونی پارکنگ پر 5، نوپارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5، اور غلط پارکنگ پر بھی 5 چالان عائد کیے گئے۔

یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی سمجھتے ہیں، تاہم اب ڈیجیٹل نظام کے باعث شہری قوانین پر عمل کرنا شروع کریں گے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ای چالان سسٹم مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ خود قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات اور ٹریفک جام جیسے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، اس لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور ای چالان سسٹم کو اپنا دشمن نہیں بلکہ سہولت سمجھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان کا دوسرا دن، مزید 4 ہزار 301 شہری نشانے پر آ گئے
  • بحیرہ عرب میں بننے والا دباؤ کراچی کے مزید قریب، سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
  • بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے مزید کم، سندھ میں بارش کا امکان
  • کوئٹہ، آسمان پر "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر، سوشل میڈیا پر قیاس آرائی
  • کوئٹہ، آسمان پر "لینٹیکولر کلاؤڈ فارمیشن" ظاہر، سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائی
  • کراچی میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی: آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں ای چالان شروع: صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے جرمانے
  • ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم خشک