محکمہ ریلوے 11 مسافر ٹرینوں کی نیلامی کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری، سروسز کی جدید کاری اور ریونیو (آمدنی) میں اضافہ کیا جا سکے، یہ نیا طریقہ کار پرانے بولی سسٹم کی جگہ لے گا، جس میں شرکاء کی تعداد محدود تھی۔
نئے سسٹم کے تحت جن 11 ٹرینوں کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ نیلامی 20 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ریلوے حکام کے مطابق پرانے سسٹم میں کئی مشکلات تھیں کیونکہ کچھ ٹرینوں کے لیے مالی بولیاں کم تھیں اور شرکاء کی تعداد بھی محدود رہی، مثال کے طور پر پہلے نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7.
مسافر ٹرینوں کے علاوہ ریلوے نے سامان بردار بوگیوں، بریک وینز اور متعلقہ سکولوں و ہسپتالوں کے کمرشل انتظامات کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مجموعی آپریشنز کو اور زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرینوں کے
پڑھیں:
مریم نواز کے کسی ایک منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ ۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 سے زیادہ منصوبے مریم نواز کی حکومت مکمل کر چکی ہے ،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں، جہاں اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے ستر کروڑ روپے تک کے ریٹ طے ہو رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے وہ کرپشن نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟۔