کراچی میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق جو شہری لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلاتے پکڑے جائیں گے، ان پر بیس ہزار روپے چالان کٹے گا، ڈی آئی جی نے اسپیڈ لمٹ کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا۔ کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ تمام شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جو شہری لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلاتے پکڑے جائیں گے، ان پر بیس ہزار روپے چالان کٹے گا، ڈی آئی جی نے اسپیڈ لمٹ کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے۔ پیر محمد شاہ کے مطابق 60 اسپیڈ سے زیادہ چلانے پر شہریوں کو اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہزار روپے چالان ڈی آئی جی ٹریفک موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: ڈبل کیبن گاڑی نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، نشے میں دھت ڈرائیور گرفتار
کراچی:ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔
ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین ملنے پر درج کیا گیا۔
ڈرائیور عظمت شاہ نشے میں دھت تھا جس کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔ حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
شہریوں کی جانب سے ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پرسیٹ کے نیچے سے تین بئیرکین ملے، ایک بیئر کا کین آدھا استعمال شدہ تھا۔
عوام کے تشدد کی وجہ سے ڈرائیور کے جسم پرمتعدد چوٹیں آئیں، ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔