ملتان‘ لاہور (سپیشل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) حق دو بلوچستان مارچ گزشتہ صبح 9 بجے ملتان سے لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ ٹھوکر نیاز بیگ آمد پر استقبال کیا گیا۔ ہدایت الرحمن بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے بلوچستان کے عوام کے جائز حقوق کی جد وجہد کو ہر صورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی تمام تر رکاوٹوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ''حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ '' کی ساہیوال آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا قافلہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کی خاطر ہے۔ حکمران  ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے بلوچ عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان کو‘‘ لانگ مارچ لاہور پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا بڑا شاندار استقبال کیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ بلوچستان سے اٹھنے والی یہ آواز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچے گی۔ حکمرانو! یہ پارلیمانی جدوجہد ہے اس کی آواز کو سنو۔ بلوچستان کے قائدین کو باور کرانا چاہتا ہوں ان کے مطالبات جائز ہیں۔ قبل ازیں ملتان سے آتے راستے میں متعدد مقامات پر مارچ کو رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حق دو بلوچستان جماعت اسلامی لانگ مارچ

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار