لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے، بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا اور لاپتا افراد کے مسئلے سمیت دیگر مسائل حل اور ان کے جائز حقوق دیئے جائیں، خیبر پختونخواہ کے مخدوش حالات عوام اور اداروں دونوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، فوجی آپریشنز کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو رہی، قومی پالیسیوں کو درست، غلطیوں کا اعتراف اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری لائی جائے، وادی تیرہ کے افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے، جماعت اسلامی 30جولائی کو پشاور میں قبائلی عمائدین کا ایک بڑا گریٹر جرگہ کر رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ کے حوالے سے یقین دہانیاں تو کرائی ہیں لیکن صرف یقین دلانے کا کام نہیں چلے گا، اہل غزہ و فلسطینی عوام کے لیے عملی اقدامات اور اسرائیل کے خلاف پیش قدمی کی ضرورت ہے، پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور ابھی حال ہی میں پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا یا ہے،5اگست 2019کے بھارتی اقدام جس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی‘ کے خلاف پاکستان کو جس رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا ہمارا مطالبہ ہونا چاہیئے کہ بھارتی آئین کی شق 370اور 35Aکو ختم کر کے کشمیر کوضم کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اسے کالعدم اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا جائے، جماعت اسلامی 5اگست کو ’’یوم حقوق کشمیر و فلسطین‘‘ منائے گی، پوری قوم اہل کشمیر و فلسطین سے اظہار یکجہتی کرے گی اور بھارت و اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جائے گا، پاک بھارت جنگ میں دھڑلے سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز اور ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے،پیپلز پارٹی نے 17سال کی حکومت میں کراچی اور سندھ کے عوام کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا، کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ اور عوام بجلی، پانی، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہیں، K-4منصوبہ مکمل نہیں ہو رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ محمد یوسف،نائب امراء جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی،نائب صدر عمران شاہدو دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مسائل اور مشکلات بہت زیادہ ہیں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، حالانکہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے بہت دولت اور وسائل سے نوازا ہے، جب پورے ملک میں گیس نہیں ہوتی تھی تو ہمیں بلوچستان سے ہی گیس ملتی تھی، جہاں 50 اور 60 کی دہائی میں گیس نکلی ہو اوراس ضلع کے بہت سارے علاقوں میں آج تک گیس موجود نہ ہو تو پھر احساس محرومی تو پیدا ہوتا ہے، جہاں سے منرل،کرومائٹ،تانبانکلتا ہو لیکن وہا ں کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جائے تو پھر وہاں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے اور یہ غم وغصہ دشمن قوتیں بھی استعمال کرلیتی ہیں، ایسی صورتحال میں جب ایک پر امن تحریک اور لانگ مارچ کو روکا جائے گا تو بلوچستان کی عوام کو کیا پیغام جائے گا،ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ اس لانگ مارچ کو نہ روکا جائے، جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے،ہم نے ماضی میں بھی بڑے بڑے ملین مارچ کیے ہیں۔

پنجاب میں جگہ جگہ بلوچستان لانگ مارچ کا استقبال ہوا ہے،ہمارے پنجابی بھائی اپنے بلوچ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کررہے ہیں، اس مارچ نے ملک کی تمام قوموں کو جوڑ دیا ہے، ہم مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز آجائے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج سے 24 سال پہلے جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہم نے امریکہ کی غلامی جو پالیسی بنائی تھی اس کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوئی، آج تک اتنے فوجی آپریشنز اور آئی ڈی پیز بنانے کے باوجود صورتحال سدھری نہیں ہے، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اپنی غلطی کا اعتراف کیاجائے اور یہ کہ افغانستان سے تعلقات کو تیزرفتاری سے بہتر بنایا جائے، اس لیے کہ حالات کے سدھار کی اگر کوئی کنجی ہے تووہ افغانستان سے تعلقات اور اعتماد سازی ہے اور جو قوتیں بھی کردار اداکرسکتی ہیں ان سے مددلینی چاہیے، جماعت اسلامی اس حوالے سے ہر قسم کی خدمات دینے کے لیے تیار ہے، جماعت اسلامی کے 30جولائی کو پشاور میں تمام قبائلی عمائدین کے جرگے میں ہزاروں کی تعداد میں قبائل کے تمام ضم اضلاع کے لوگ شریک ہوں گے،ان قبائلی اضلاع کو جب ضم کیا گیا تھا تو ان سے وعدے کیے گئے تھے جو پورے نہیں کیے گئے،وہاں سینکڑوں تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں تعلیم نہیں دی جارہی، وہاں بدامنی ہے، روز کاروائیاں ہورہی ہیں ِ،جس میں عوام اور فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، طاقت کے ذریعے مسئلے حل نہیں ہوتے، بلکہ سب عمائدین کو ساتھ ملاکرہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال انتہائی بھیانک ہے،روزانہ چالیس پچاس لوگ بمباری سے اور اتنے ہی لوگ بھوک سے شہید ہورہے ہیں، فلسطینیوں نے حق کے لیے قربانیاں دی ہیں، غیر مسلم دنیا کی ایک بڑی تعداد ان کو سپورٹ کررہی ہے لیکن بدقسمتی سے مسلم حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں، اہل غزہ کے لیے امداد بھیجی جارہی ہے لیکن ان تک امداد پہنچنے نہیں دی جارہی سارے راستے بند کردیے گئے ہیں، مصر نے ابھی تک رفع کراسنگ نہیں کھولی ہے،یہ سب امریکہ سے ڈرتے ہیں، لاکھوں لوگ غذا کے منتظر ہیں، اگر مسلم حکمرانوں کی طرف سے واضح پیغام ہی چلاجائے تو مسئلہ حل ہوسکتاہے، کیونکہ ساری دنیا نے دیکھاتھا کہ ابھی ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین پر گرنا ہی شروع ہوئے تھے کہ ٹرمپ کود کر میدان میں آگیا تھا، حالانکہ اس سے پہلے وہ خود ایران پر حملے کررہا تھا، مجھے حماس کے رہنما خالد مشعل نے فون کیا اور کہا کہ اپنی حکومت سے بات کریں کہ وہ عالمی رہنماؤں سے بات کریں،میں نے وزیر اعظم کو کال کی انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میں یہ کام کروں گا لیکن صرف یقین دلانے سے کام نہیں چلے گا،اگر آپ فلسطینی عوام کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے تو پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی،ہم سارے سیاسی اختلافات کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت دفاعی پوزیشن پر ہے وہاں ان کی اپوزیشن حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ آپریشن سندور میں کتنے جہاز گرے ہیں، وہاں آزادی کی تحریکیں موجود ہیں، اس وقت موقع ہے کہ ہم 5 اگست کے دن کو بھر پور طریقے سے مناکر بھارت کو دنیابھر میں بے نقاب کریں، آلو پیاز کی سیاست اور تجارت کے لیے کسی کی ثالثی قبول کرنا ڈرامے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہوگا،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ K-4کے لیے 40 ارب روپے چاہیے تھے لیکن 3.

2ارب روپے رکھے گئے اور کہتے ہیں کہ ہم یہ منصونہ مکمل کردیں گے یہ جھوٹ بولتے ہیں،اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کرتے، ٹیکسوں پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں،عوام کو نان ایشوز میں الجھایا ہواہے،بدترین کرپشن اور لوٹ مار ہے،جو سندھ حکومت کررہی ہے اور ایم کیوایم اس کا مکمل ساتھ دے رہی ہے، ایم کیوایم کا یہ کہنا کہ صوبائی حکومت میں ہم انکے اتحادی نہیں سب ڈرامے بازی ہے، ایم کیو ایم وفاق میں وزارتیں پکڑ کر بڑے سکون سے بیٹھی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کے سارے جرائم میں اس کے ساتھ شریک ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر نور ا کشتی لیکن سینیٹ کا الیکشن ساتھ لڑتے ہیں،اپنی تنخواہیں بڑھواتے ہیں، باجوہ کو ایکسٹینشن دیتے ہیں، کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کرتے ہیں،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے، 6 ماہ میں 26ہزار موٹر سائیکلیں چھن گئیں،نمبر پلیٹو ں کا شور کیا جا رہا ہے،اجرک کے نام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، سندھیوں اور مہاجروں کو پتہ ہے کہ یہ ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی عوام کے لیے کے عوام کے لانگ مارچ حکومت سے کہا کہ ا نہیں ہو کیا گیا رہی ہے ہے اور

پڑھیں:

بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنبیہ کی ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہونے تک صوبے کا بجٹ منظور نہ ہونے دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی نے علیمہ خان کے ساتھ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران سہیل آفریدی  نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے انہیں ٹوک دیا۔

علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری بانی سے ملاقات کروائیں‘۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ پر بات کرو ، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں ۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سارے لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔   بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہمارا یہاں آنے کا ایک ہی مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشل منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی کا علاج انکی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لئے یہ ملنے نہیں دے رہے۔ عید سے پہلے انہون نے ہمیں گیارہ گھنٹے تک روک کر عوام کو مصیبت میں ڈالا گیا 

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو فیملی کو کم از کم ملنے دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا نام ہے، بانی نے جیل سے فیصلہ کیا کہ فلاں وزیر اعلیٰ نہیں ہو گا، بانی کے فیصلے کے بعد کوئی بھی طاقت اس کو نہیں بچا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ ہو گا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو تبدیل نہیں کرسکتی، اڈیالہ جیل سے جب تک بانی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی کی حکومت فقط بانی پی ٹی ہی ختم کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ کام کوئی نہیں کرسکتا، صوبے میں فارورڈ بلاک پروپیگینڈا ہے اور یہ اس لئے کیا گیا وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 97 ارب تک پہنچ چکے، حکومت ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کر سکی اور آج حکومت میں شامل پارٹیاں عوام کا نہیں سوچ رہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ بانی کے علاج کیساتھ اس بجٹ پر فوکس رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کر دیا ہے اور ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، اس سال بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ہمارا سارا فوکس صحت تعلیم زراعت نوجوان اور جنگلات پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لا رہے ہیں، وفاقی بجٹ کا اثر سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان پر پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا